Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں مملکت کا سب سے بڑا ڈرائیونگ سکول کب کھلے گا؟

سکول کا تعمیرانی کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے(فوٹو عکاظ)
 سعودی عرب میں ڈرائیونگ سکھانے کے سب سے بڑے سکول کا بہت جلد مکہ مکرمہ میں افتتاح ہونے والا ہے۔
العربیہ کے مطابق ڈرائیونگ سکول کا تعمیرانی کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
مکہ مکرمہ میں ڈرائیونگ سکول کے انچارج رامی یغمور نے بتایا کہ’ سکول بہت جلد کھول دیا جائے گا۔ تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ ڈرائیونگ سکول دو لاکھ مربع میٹر کےرقبے پر تیار کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹریفک کی نگرانی میں کام ہو رہا ہے‘۔
ڈرائیونگ سکول کے انچارج  کا کہنا تھا کہ آئندہ آٹھ ماہ کے اندر سکول کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ یہ سکول مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا۔ یہاں بیک وقت دو سو سے زیادہ گاڑیاں ڈرائیونگ سکھانے کے لیے مہیا ہوں گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا ڈرائیونگ سکول عالمی معیار کا ہوگا۔ یہاں ڈرائیونگ کی تعلیم اور ٹریننگ دونوں کے لیے سہولتیں ہوں گی۔‘
’ایمبولینس، پولیس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کی ڈرائیونگ بھی سکھائی جائے گی۔ ٹیکسیوں، موٹر سائکلیوں، بسوں، ہیوی گاڑیوں اور پرائیویٹ کاروں کی ڈرائیونگ کی تعلیم اور ٹریننگ کا بھی اہتمام ہوگا‘۔

شیئر: