ریڈ سی کمپنی بحیرہ احمر کے ساحل پر لگژری ریزوٹ تعمیر کرے گی
اتوار 30 اکتوبر 2022 21:36
ریزوٹ میں وسیع و عریض کمرے ہوں گے، 2024 کو افتتاح ہوگا( فوٹو ٹوئٹر ریڈ سی کمپنی)
سعودی عرب میں انٹرنیشنل ریڈ سی کمپنی نے ہوٹلنگ سیکٹر کی ایک اہم کمپنی کی شراکت سے ریڈ سی کے فرنٹ پر’ دی ریڈ سی فینا‘ ریزوٹ تعمیرکرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریڈ سی کمپنی نے بیان میں کہا کہ نیا ریزوٹ سیاحتی تجربات کا باعث بنے گا۔ یہ ہوٹلوں کو ثقافتی سرگرمیوں اور آرٹ کے سنگم کی شکل دے گا۔ یہ ریزوٹ بحیرہ احمر کے ساحل پرتعمیر کیا جائے گاج اس کا افتتاح 2024 میں ہوگا۔
ریزوٹ بحیرہ احمر کے فرنٹ پر بڑے جزیرے شوری کے جنوبی حصے میں بنے گا۔ یہ وہ جزیرہ ہے جس کے ڈیزائن کا تصور ’کورل بلوم‘ کے عنوان سے دیا گیا ہے۔ یہ تصور دنیا میں مونگوں کی سب سے بڑی بستی کے قدرتی ماحول سے لیا گیا ہے۔
ریزوٹ میں جمالیاتی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے دنیا کے بہترین تخلیق کاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کا ڈیزائن برطانیہ کی بین الاقوامی کمپنی فوسٹر اینڈ پارٹنرز تیار کرے گی جبکہ پیرس کی ڈیزائن ٹیم اس کا انٹرنل ڈیزائن تیار کرے گی۔
ریزوٹ میں وسیع و عریض کمرے ہوں گے۔ یہ جزیرہ شوری میں اپنی وسعت کے لحاظ سے سب سے بڑے ہوں گے۔ ہوٹل کے ہر ونگ اور 150 ولاز میں ہر ولا کے ساتھ سوئمنگ پول بحیرہ احمر کے رخ پر ہوں گے۔
ایگزیکٹیو ونگ جس کا رقبہ 84 مربعہ میٹر ہوگا سیاحوں کے لیے مکمل پرائیویسی کی خصوصیت سے آراستہ ڈیزائن کیا جائے گا۔ 150 ولاز میں سے سات کا ڈیزائن سوئمنگ پول اور تین بیڈ رومز پر مٹشتمل ہوگا۔ ان میں سے ایک چار بیڈ روم اور سوئمنگ پول کے ساتھ ہوگا۔