Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی مزید 13 نئے ہوٹل کھولے گی

2023 کے اوائل میں پہلے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی رواں سال تین نئے ہوٹل کھولنے اور 2023 کے اوائل میں اپنے پہلے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔
ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او جان پگانو نے عرب نیوز کو بتایا کہ اگلے سال کے آخر تک مزید 13 ہوٹلوں کا افتتاح کیا جائے گا۔
جان پگانو دبئی میں بین الاقوامی عربین ٹریول مارکیٹ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پہلے مہمان اگلے سال دو پرتعیش جزیرے والے ریزورٹ یا صحرائی ریزورٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔‘

جزیرے کے دونوں ہوٹلز ہائپر لگژری سیگمنٹ میں واقع ہیں(فوٹو العربیہ)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرے کے دونوں ہوٹلز ہائپر لگژری سیگمنٹ میں واقع ہیں۔ دونوں بوتیک ہوٹلزمیں سے ایک میں 80 جب کہ دوسرے میں 90 کمرے ہیں۔
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او جان پگانو نے انکشاف کیا کہ سینٹ ریجس برانڈ ہوٹلوں میں سے ایک کو چلائے گا جب کہ دوسرے جزیرے کے ریزورٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ صحرائی ریزورٹ کا انتظام سکس سینس گروپ کرے گا جو گرین پریکٹسز سے وابستگی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی 90 جزائر پرمشتمل جزیرہ نما کی سیاحت پر توجہ مرکوز کرے گی۔ گیگا پروجیکٹ نے پہلے ہی نوعالمی برانڈز کو سائن اپ کیا ہے اور مزید اس کی پیروی کریں گے۔
ریڈ سی  ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او جان پگانو نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی ماحولیاتی حد کا جواب دینے کے لیے کل رقبہ کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ تیار کرے گی جس کی بنیاد پر ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: