پشاور کے سابق ناظم ارباب عاصم نے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے لیے غلیلیں خرید لیں ہیں جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ضلع پشاور میں تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایک جانب صوبائی وزیر کی جانب سے لائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ لے جانے کا بیان سامنے آیا تو دوسری جانب پی ٹی آئی پشاور کے رہنما نے جوابی کارروائی کے لیے غلیلیں خرید لی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں پشاور کے سابق ناظم ارباب عاصم نمک منڈی کی مارکیٹ سے غلیلیں خریدتے ہوئے نظر آئے۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر ورکرز بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
-
نیا آرمی چیف جو بھی ہوگا ہمیں منظور ہوگا: پرویزخٹکNode ID: 713751
-
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات کیا اب بھی جاری ہیں؟Node ID: 714001