Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یامی گوتم ، رام گوپال کی نئی فلم میں

ممبئی ...اداکارہ یامی گوتم نے انکشاف کیا ہے کہ رام گوپال ورما ”فیئر اینڈ لولی گرل“ کے میرے امیج سے مجھے نکالنا چاہتے تھے اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔ یامی اب ورما کی نئی فلم ”سرکار 3“ میں نظر آئیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپنی فلم ”قابل“ کے نتیجے میں رتک روشن جیسے اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے جبکہ سرکار 3میں ، میں فلمی صنعت کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آﺅنگی۔ امیتابھ کی شخصیت کے بارے میں انکا کہناتھا کہ چاہے آپ انکے قریب بیٹھے ہوں یا 101ویں صف میں۔ آپ انہیں ہر جگہ محسوس کرینگے۔ اگرچہ یامی امیتابھ کی ہر جگہ تعریف کرتی نظر آتی ہیں مگر فلم میں وہ اپنے والد کی موت کا انتقام سرکار (امیتابھ) سے لیتی ہیں۔ یامی ابتک سافٹ قسم کے کردارادا کرتی آئی ہیں مگر اس فلم میں انکا کردار بالکل مختلف ہے۔ انہوںنے کہاکہ شروع میں مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ رام گوپال ورما مجھ سے اس قسم کا کام کیوں لینا چاہتے ہیں اور یہ میرے لئے باعث حیرت تھا۔ اگرچہ میں فلم کا حصہ بننا چاہتی تھی۔ جب انہوں نے مجھے بتایا کہ انکاکردار ذرا سا منفی ہے تو مجھے حیرت ہوئی۔اس کے بعد میں نے خود سے سوال کیا تھا کہ کیا میں ایسا کردار کرسکوں گی۔ گوپال کاکہناتھا کہ میں تمہیں فیئر اینڈ لولی کے امیج سے باہر نکالنا چاہتا ہوں۔ مجھے ان کا یہ آئیڈیا بیحد پسند آیا۔اگرچہ میں بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہوں لیکن گوپال ورما کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی مختلف رہا کیونکہ وہ مختلف قسم کی فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں۔

شیئر: