گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کے لیے آن لائن بکنگ کیسے کرائیں؟
یہ سہولت سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مہیا ہوگی ( فوڈو الاقتصادیہ)
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کے لیے آن لائن بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ یہ سہولت ’فحص دوری‘ پلیٹ فارم پر مہیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ’ گاڑیوں کا سالانہ کمپیوٹر معائنہ کرانے کے لیے سینٹر جانے سے قبل تاریخ اور وقت کے تعین آسانی ہوگی‘۔
’یہ سہولت سعودی عرب کے تمام علاقوں کے موٹر وہیکل انسپکشن سینٹر میں مہیا ہوگی‘۔
وہیکلز سیٹفی سینٹر کا کہنا ہے کہ’ گاڑی کا کمپیوٹر (فحص دوری) کرانے کے لیے بکنگ کا طریقہ کار آسان ہے۔ ویب سائٹ https:/vi.vsafety.sa پر جا کر بکنگ کا خانہ پش کریں۔ نجی معلومات (نام، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس وغیرہ) اور گاڑی سے متعلق معلومات درج کریں۔‘
’اگلے مرحلے میں اندراج کی نوعیت لکھیں پھر سروس سینٹر سلیکٹ کریں‘۔
بعدازاں گاڑی نجی یا پبلک ادارے وغیرہ کے حوالے سے بتائیں اور کمپیوٹر (فحص) کی نوعیت درج کی جائے۔
اپنے شہراور فحص سینٹر کا انتخاب اور وقت متعین کریں۔ تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد موبائل پر کوڈ آئے گا جسے کنفرم کرنے کے بعد بکنگ کا میسج موبائل پر موصول ہوجائےگا۔