Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’فحص دوری‘ مراکز کے اوقات کار کیا ہیں؟

 سنیچر کو صبح 7 سے رات دس بجے تک سینٹر کھلے رہیں گے(فائل فوٹو سیدتی)
سعو دی عرب کے تمام علاقوں میں گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کے اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔ 
اخبار 24 اور المرصد کے مطابق فحص دوری کے اعلی ادارے نے بیان میں کہا ہے کہ ریاض کے فحص دوری سینٹر ون، سینٹر ٹو، جدہ  سینٹر ون، سینٹر ٹو، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام، ھفوف، ابہا، طائف، تبوک، حائل، القصیم، الخرج، جازان، نجران، ینبع اور حفر الباطن میں سینٹر صبح سات سے رات گیارہ بجے تک اتوار سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ سنیچر کو صبح 7 سے رات دس بجے تک فحص سینٹر کھلے رہیں گے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ الجوف، بیشہ، المجمعہ، الباحہ، محایل عسیر، عرعر، القریات، وادی الدواسر، الخفجی، الخرمہ اور الرس کے سٹیشن اتوار سے جمعرات تک صبح سات سے سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ سنیچر کو صبح سات سے دوپہر دو بجے تک  کام کریں گے۔

شیئر: