عادل الجبیر کی یورپی یونین کے سفرا سے ملاقات
جمعرات 3 نومبر 2022 19:34
ملاقات میں موسمیات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو۔ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی ماحولیاتی امور عادل الجبیر نے جمعرات کو دفتر خارجہ ریاض میں مملکت میں متعین یورپی یونین میں شامل ممالک کے سفرا سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان ممختلف شعبوں میں موجود تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر سعودی عرب کا نقطہ نظر اجاگر کیا۔
عادل الجبیر اور یورپی سفرا نے ماحولیاتی امور، موسمی تبدیلیوں اور اس حوالے سے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی بابت یکجہتی بڑھانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔