Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے ریاض میں یورپی کونسل کے وفد کی ملاقات

امن و استحکام کے لیے کوششوں  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں یورپی کونسل کے ماتحت مشرق وسطی اور خلیج ورکنگ ٹیم کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فریقین نے یورپی یونین میں شامل ممالک اور مملکت کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون اور سٹراٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا۔ خصوصا توانائی، ماحولیات اور موسمی تبدیلیوں کے موضوعات زیر بحث آئے۔ 
 مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے علاقائی و بین الاقوامی  کوششوں اور حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
 اس موقع پر یورپی یونین میں متعین سعودی سفیر سعد العریفی اور مملکت میں متعین یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سیمونہ نیز متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: