Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ تفریحات کے سربراہ نے سعودی بچی کا دل جیت لیا

سعودی عرب میں محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ریاض سیزن میں ’ونٹرونڈرلینڈ‘ زون میں الموزۃ گیم  پسند کرنے والی بچی کی وڈیو وائرل ہونے پر اسے ونڈر لینڈ آنے کی دعوت دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں ایک بچی سے دریافت کیا جا رہا ہے کہ تمہیں ریاض سیزن کے ونٹر ونڈرلینڈ زون میں کیا چیز سب سے زیادہ  پسند آئی۔ بچی نے بے ساختہ کہا کہ ’مجھے ’موزہ گیم‘ زیادہ پسند آیا‘۔ 
ترکی آل شیخ نے ٹویٹ کیا کہ ’پیاری بچی میں تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو ونٹر ونڈر لینڈ آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ پسندیدہ دن کا انتخاب آپ خود کرلیں‘۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے آل الشیخ کی جانب سے بچی کو ونٹرونڈرلینڈ آنے کی دعوت دینے کے اقدام کو سراہا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ریاض سیزن میں ونٹرونڈرلینڈ میں فیملی اور دوستوں کے لیے مختلف گیمز اور مہم جوئی کا انتظام ہے۔
یہاں 80 سے زیادہ گیمز بچوں اور فیملی کے ہر فرد کے لیے موجود ہیں۔ رنگا رنگ میوزک شوز بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ 

شیئر: