کراچی ...پاکستان کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ الوداعی میچ کے لئے اب بہت دیر ہو چکی ۔ اس میچ سے اپنے لئے نہیں بلکہ کرکٹر کے لئے مثال قائم کرنا چاہتا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ آواز بلند کرنے سے یونس خان اور مصباح کو ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع مل رہا ہے۔ فیس بک پر لائیو بات چیت کے دوران آفریدی نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل تھری میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ایک سوال پرانہوںنے کہا کہ ویراٹ کوہلی مثبت کھلاڑی ہے ، ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر یامین اچھا کرکٹر ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک اور سوال پرنے کہا کہ زندگی میں سب سے اہم میرا خاندان ہے۔چھوٹی بیٹی سے تھوڑا زیادہ پیار ہے ۔ایک سوال پر ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی۔