Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،جے آئی ٹی کیلئے خصوصی بنچ تشکیل

  اسلام آباد.... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پانامہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )کے لئے3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ۔ سربراہی جسٹس اعجاز افضل خان کریں گے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن بنچ میں شامل ہیں۔خصوصی بنچ بدھ سے کھلی سماعت کرے گا ۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے پانامہ معاملے پرجے آئی ٹی کے لئے اسپیشل سیکشن قائم کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی کو کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ۔ ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار جے آئی ٹی کوآرڈینیٹر کی معاونت کریں گے۔جے آئی ٹی ہر 15 دن کے بعد اپنی رپورٹ کوآرڈینیٹر ایڈیشنل رجسٹرار کو جمع کرائے گی۔ بنچ کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات بھی کوآرڈینیٹر کے ذریعے جے آئی ٹی کو ملیں گے۔
 

 

شیئر: