Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موسمی انفلوائنزا سے متاثر افراد ماسک کا استعمال کریں‘ 

وزارت صحت موسمی انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم شروع کیے ہوئے ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ موسمی انفلوائنزا سے متاثر افراد ماسک کا استعمال کریں خصوصا صحت اداروں میں آمد ورفت کے وقت اس کا اہتمام کیا جائے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ اگر کوئی شخص موسمی انفلوائنزا میں مبتلا ہے تو ماسک  استعمال  کرنے کی صورت میں متاثرہ شخص کے زکام کے اثرات دوسروں تک منتقل ہونے میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ صحت اداروں اور پبلک مقامات پر اس کی اہمیت دگنی ہوجائے گی۔‘ 
یاد رہے کہ وزارت صحت موسمی انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین آگہی مہم شروع کیے ہوئے ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ معمر افراد، لاعلاج امراض میں مبتلا افراد، کمزور مدافعتی نظام  والے افراد، حاملہ خواتین، صحت عملہ، موسمی انفلوائنزا سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ عام افراد بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔ اس کی ویکسین موثر بھی ہے‘۔

شیئر: