Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر موسمی انفلوئنزا پھیلنے کا خدشہ

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہری اور غیر ملکی حفاظتی تدابیر اختیار کر لیں (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مملکت بھر میں کورونا وبا کی نئی صورتحال سے آگاہی کرنے کےلیے اتوار کو ریاض میں پریس کانفرنس کی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ’ سعودی عرب میں موسمی انفلوئنزا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی موسمی انفلوئنزا سے بچاو کےلیے ویکسین حاصل کرلیں‘۔ 
العبد العالی نے کہا کہ ’کئی ملکوں میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ متعلقہ ملکوں کے صحت ادارے اس حوالے سے دباؤ میں ہیں‘۔  
ترجمان نے کہا کہ متاثرہ ممالک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے سخت حفاظتی انتظامات کا سہارا لیا ہے۔ وہاں ماسک کی پابندی پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ ویکسین نہ لگوانے والوں پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لگائی جا رہی ہے۔  
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ’کئی ممالک نے یہ بھی اعلان کیا ہے ویکسین نہ لگوانے والے اگر کورونا وائرس کا شکار ہوئے تو ان کا مفت علاج نہیں کیا جائے گا اور ان سے علاج کے اخراجات لیے جائیں گے‘۔  
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ آئندہ مرحلے کے دوران سعودی عرب میں موسمی انفلوئنز ا بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے‘۔
تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکی حفاظتی تدابیر اختیار کر لیں اور موسمی انفلوئنزا ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ’ اب تک پانچ لاکھ افراد مملکت میں موسمی انفلوئنزا ویکسین لگوا چکے ہیں‘۔

شیئر: