Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انفلوئنزا ویکسین سے مدافعتی نظام  کمزور نہیں ہوتا‘

وائرس کے خلاف مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے ہر سال انفلوئنزا ویکسین لینے سے مدافعتی نظام کمزور نہیں ہوتا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ موسمی انفلوئنزا ویکسین لینے سے مدافعتی نظام کمزور نہیں ہوتا بلکہ انفلوئنزا وائرس کے خلاف مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اگر ہر سال موسمی انفلوئنزا ویکسین لینے سے مدافعتی نظام کمزور ہوتا تو وزارت صحت یہ ویکسین لینے کا مشورہ نہ دیتی۔ 
وزارت صحت نے اس سے قبل بیان جاری کر کے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو متنبہ کیا تھا کہ موسمی انفلوئنزا صحت کے لیے خطرناک ہے۔ 
وزارت کا کہنا تھا کہ پہلی فرصت میں موسمی انفلوائنزا ویکسین لیں یہ ویکسین ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں مہیا ہے۔ 
واضح رہے کہ وزارت صحت سے ٹوئٹر پر استفسار کیا گیا تھا کہ کیا انفلوئنزا ویکیسن سے مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔ 

شیئر: