سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ’ مقررہ وقت پر تنخواہ ادا نہ کرنا قانون محنت کی خلاف ورزی ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر ایک وضاحت میں کہا کہ’ تنخواہ دینے میں تاخیر خلاف قانون ہے۔ متاثرہ ملازم اس کی شکایت وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی ایپ کے ذریعے کرسکتا ہے‘۔
وزارت افرادی قوت نے سرکاری ویب سائٹ پر ایک ملازم کی جانب سے استفسار ککا جواب دیا ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ ’پرائیویٹ کمپنی ملازمین کی تنخواہ تاخیر سے ادا کرسکتی ہے، ایسا کرنے پر اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں آئی گی یا نہیں‘۔