Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں حشیش اور ممنوعہ گولیاں سمگل کی کوشش ناکام 

ملزمان کا تعلق یمن سے ہے، دراندازی کرکے مملکت میں داخل ہوئے تھے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں نجران ریجن کے سقام سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 31 کلو گرام حشیش سمگل کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ سرحدی محافظوں نے 7.2 ہزار ممنوعہ گولیاں بھی سمگلروں کے قبضے سے برآمد کی ہیں‘۔ 
سرحدی محافظوں کا کہنا ہے کہ ’گرفتار ملزمان کا تعلق یمن سے ہےجو دراندازی کرکے مملکت میں داخل ہوئے تھے‘۔
’دونوں ملزمان کو قانون کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی حشیش و ممنوعہ گولیوں سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: