مسام پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن سے مزید ایک ہزار 579 بارودی سرنگیں صاف
اتوار 6 اکتوبر 2024 19:12
حوثیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید ایک ہزار 579 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
عرب نیوز مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 5 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، ایک ہزار 442 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 126 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 6 دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
مارب، عدن، الجوف، لحج، شبوہ، الحدیدہ، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، تعز اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا ’ 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 65 ہزار 252 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے‘۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمر افراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
یہ منصوبے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر یمنی عوام کی مدد کےلیے کیے جانے والے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے، جس سے یمنی شہریوں تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچنے کے راستے صاف ہو رہے ہیں۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کی ٹیمیں دیہات، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا کام کر رہی ہیں۔
یمن میں جنگ کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔