سعودی عرب میں جازان ریجن کے علاقے ضمد میں سیکیورٹی فورس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکیورٹی فورس نے دوران گشت ایک گاڑی سے 263 کلو گرام منشیات برآمد کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’منشیات گاڑی میں چھپائی گئی تھی، ایک شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔
قانونی کارروائی کے بعد مقامی شہری کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔