Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ہیومن ریسورسز کے تفتیشی دورے، 368 خلاف ورزیاں ضبط

’تفتیشی دورے کے دوران 2970 دکانوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ماہ ریاض شہر کی مارکیٹوں کے 20376 تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے 368 تجارتی مراکز میں ضابطوں کی خلا ورزی پر کارروائی کی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے کے دوران 2970 دکانوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام دکانوں پر وزارت سے رابطہ کرنے کے لیے کوڈ چسپاں ہیں‘۔
’شہری وغیر ملکی جہاں کہیں بھی ضوابط کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر ہمیں مطلع کریں‘۔
وزارت نے تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ لیبر قوانین کے ضوابط کی پابندی کریں۔
 

شیئر: