تیما کے تاریخی مقامات کے احیا سے سیاحت کو فروغ ملے گا
تیما کے تاریخی مقامات کے احیا سے سیاحت کو فروغ ملے گا
ہفتہ 12 نومبر 2022 4:48
تیما کمشنری العلا کمشنری سے 200 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ تیما کمشنری کے اہم تاریخی مقامات کے احیا کا پروگرام بنا لیا گیا۔ اس کے تحت تیما کے تاریخی نخلستان، قدیم تجارتی مرکز، قدیم صلم عبادتگاہ، الناجم مارکیٹ، ھداج کنواں اور الرمان محل کا احیا کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق الناجم مارکیٹ کو تیما میں اقتصادی و تجارتی مرکز کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ اس کے احیا کا مقصد چھوٹے اداروں کی سرپرستی اور تاریخی صنعتوں کا فروغ ہے۔ اس مارکیٹ کے احیا سے مقامی مصنوعات کو فروغ ملے گا۔ ان میں دلچسپی رکھنے والے سیاح کثیر تعداد میں آئیں گے۔ مصنوعات تیار کرنے والوں کو اچھا خاصا منافع مل سکے گا۔
قدیم صلم عبادت گاہ چھٹی قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ قدیم جھیل پر واقع پتھروں سے بنی عمارت ہے۔ اسکی تاریخی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
تیما کا ھداج کنواں نخلستان کے وسط میں واقع ہے۔ قدیم زمانے میں اس کنویں سے مقامی باشندے اور یہاں سے گزرنے والے مسافر سیراب ہوا کرتے تھے۔
تیما کا الرمان محل 1919 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ اس دور کے تیما کے حکمراں کے نام سے منسوب ہے۔
تیما کمشنری العلا کمشنری سے 200 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ قدیم تجارتی شاہراہوں پر واقع نہایت اہم اور قدیم تجارتی مرکز رہا ہے۔ اس کی تاریخ نوے ہزار سال پرانی ہے۔ اسے تجارت و ثقافت کے شعبوں میں انسانی تخلیق اور ورثے کا کھلا عجائب گھر سمجھا جاتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں