Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں ایک بچہ ڈوب کر ہلاک، چار افراد کو بچا لیا گیا

سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی سے چار افراد کو نکالا گیا، ان کی صحت ٹھیک ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے حائل ریجن کی الحائط کمشنری میں ایک بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جبکہ چار افراد کو بچا لیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ امدادی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش پانی سے نکال لی ہے‘۔
علاوہ ازیں شہری دفاع کی ٹیموں نے سنیچر کی شام سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے ایک گاڑی میں محصور افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی کی ہے۔

 لوگوں کو خبر دار کیا گیا تھا کہ وہ بارش کے دوران ندی، نالوں اور وادیوں سے دور رہیں (فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)

 شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ حائل ریجن کی وادی الحفنہ میں حائل کے ایک شہری نے سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی سے چار افراد کوبچایا اوران کی صحت ٹھیک ہے‘۔
قبل ازیں شہری دفاع نے لوگوں کو خبر دار کیا تھا کہ وہ بارش کے دوران ندی، نالوں، تالاب اور وادیوں سے دوررہیں۔

شیئر: