Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریلی کے دوران گاڑی الٹنے کے بعد ڈرائیور کیسے محفوظ رہا؟

گاڑی میں اچانک خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد حادثہ ہوا (فوٹو: سکرین گریب)
حائل ریجن میں منعقدہ جیپ ریلی کے دوران مقابلے میں شریک ایک قطری ڈرائیور کی گاڑی اچانک الٹ گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی صحرا میں الٹی پڑی ہوئی ہے۔ اس کا ڈرائیور چند قدم فاصلے پر پشت کے بل زمین پر لیٹا ہوا ہے اور اس کے اردگرد چند افراد موجود ہیں جنہوں نے ڈرائیور کو باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص الٹ جانے والی اس گاڑی کی جانب بھاگ رہا ہے اور ساتھ آواز لگا رہا ہے کہ ’گاڑی الٹ گئی‘ اور پھر وہ دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر مقابلے میں شریک قطری کی گاڑی سے نکلنے میں مدد کر رہا ہے۔
ایک دوسری ویڈیو میں حائل ریلی میں شریک سعودی خاتون ڈرائیور مشاعل العبیدان بھی اپنی گاڑی میں بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔
مشاعل العبیدان نے شارٹ ویڈیوز کی ایپ ’ٹِک ٹاک‘ پر اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ ’سب ٹھیک ہے۔ گاڑی میں مسئلہ پیدا ہو گیا تھا لیکن اب صورت حال بہتر ہے۔‘
خیال رہے کہ مشاعل العبیدان پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں ڈرٹ بائیکنگ کا لائسنس ملا۔ انہوں نے امریکہ سے ماسٹرز کی  ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
مشاعل العبیدان نے ‘سٹریٹ بائیکنگ‘ اور پھر ’ڈرٹ بائیکنگ‘ پر عبور حاصل کیا اور وہ گزشتہ چند برس کے دوران کئی ریلیوں میں شرکت کر چکی ہیں۔
خیال رہے کہ حائل ریلی 10 نومبر کو شروع ہوئی تھی اور 12 نومبر کو اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر: