Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریلی کی تیاریاں زوروں پر، 10 نومبر سے آغاز

’ہم چاہتے ہیں کہ امسال کا تجربہ گزشتہ سالوں سے قطعی مختلف اور منفرد ہو‘ (فوٹو: سبق)
حائل ٹویوٹا انٹر نیشنل ریلی کی تیاریاں زوروں پر جہاں انتظامیہ  گورنر حائل کی ہدایات پر منصوبے کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حائل ٹویوٹا انٹر نیشنل ریلی کا انعقاد 10 سے 12 نومبر کے درمیان ہوگا‘۔
’ریلی میں شرکت کرنے والے رائیڈر کے استقبال اور ہر طرح کی سہولتیں پیش کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘۔
’ہم چاہتے ہیں کہ امسال کا تجربہ گزشتہ سالوں سے قطعی مختلف اور منفرد ہو‘۔
واضح رہے کہ ریلی میں بین الاقوامی شہرت کے حامل رائیڈر شریک ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

شیئر: