’جیتے تو ہیرے کی انگوٹھی‘، فائنل کی تصویری جھلکیاں
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا گیا۔
اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تیسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی تھیں۔ انگلینڈ نے اس سے قبل 2010 میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیتا تھا جب کہ 2016 میں اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کی جھلکیاں فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne938.jpg)
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne9ap.jpg)
پاکستان کی پہلی وکٹ سیم کرن نے حاصل کی اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne9f7.jpg)
محمد حارث نے عادل رشید کی بال پر چھکا لگانے کی کوشش میں بین سٹوکس کو کیچ پکڑا دیا۔ وہ صرف آٹھ رنز بنا پائے۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne9fp.jpg)
میلبرن کی باؤنسی وکٹ پر پاکستان بیٹرز نے سست روی سے بیٹنگ کی۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne932.jpg)
فائنل کے موقعے پر میلبرن کرکٹ سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne92t.jpg)
ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ انہوں نے موسم کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne93t.jpg)
اسلام آباد میں میچ دیکھنے کے لیے بڑی سکرین نصب کی گئی تھی۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne8zz.jpg)
میچ شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36481/2022/000_32ne8zp.jpg)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز نے مختلف روپ دھار رکھے تھے۔