اسلامی عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا اجلاس اتوار کو قاہرہ میں ہوا ہے جس میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں یورپی یونین میں خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے، یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کلا لاس نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، حماسNode ID: 887474
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم، اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی، مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی، بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالطیف الزبانی، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو، امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ خلیفہ شاہین المرر، نائیجرین سفارتخانے کے ناظم الامور ادسوی سموتو، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیظ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہمیم طحہ بھی شریک تھے۔
اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال،غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے اور اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس نے جنگ بندی کی بحالی، شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر پرحملوں کی مذمت کی۔
قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں 19جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر فوری عملدرآمد اور معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تمام یرغمالیوں کی رہائی، مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا شامل ہے۔
یاد رہے کہ غیرمعمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں غزہ سے متعلق وزارتی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔