Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول دھماکہ: شاہ سلمان اور ولی عہد کا ترک صدر کو تعزیتی پیغام

شاہ سلمان اور ولی عہد کے تعزیتی پیغام میں دھماکے کی مذمت بھی کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے استنبول میں ہونے والے دھماکے پر ترک صدر طیب اردوغان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے طیب اردوغان کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہم اس مجرمانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آپ سے، دھماکے کا نشانہ بننے والوں کے خاندانوں سے اور ترکی کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔‘
پیغام میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان نے بھی ایسا ہی ایک پیغام ترک صدر کے نام بھیجا ہے جس میں دھماکے کی مذمت کے علاوہ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے اتوار کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہونے والے دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ 81 زخمی ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ ایک رش والے مقام پر ہوا۔
ترک صدر طیب اردوغان نے دھماکے کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ سلیمان سویلو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شیئر: