سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں منگل 15 نومبر کو سونا کے نرخ بڑھ گئے۔
24 قیراط ایک گرام کی قیمت 214.08 ریال اور 22 قیراط ایک گرام کی قیمت195.41 ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا منگل کو 187.33 ریال، 18 قیراط ایک گرام 160.57 ریال، 14 قیراط 124.88 ریال اور 12 قیراط ایک گرام سونا 107.04 ریال میں دستیاب رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 6685 ریال، 21 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 1483.68 ریال او ایک کلو سونے کی قیمت دو لاکھ 14 ہزار84 ریال رہی ہے۔