Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

سونے کے نرخوں میں اضافہ 14 سے 17.25 درہم فی گرام کے درمیان رہا۔ ( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سونے کے نرخوں میں یہ اضافہ 14 سے 17.25 درہم فی گرام کے درمیان رہا۔ 
امارات الیوم کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کا نرخ 17.25 درہم اضافے کے ساتھ  213.5 درھم رہا جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 16 درھم اضافے کے بعد 200.5 درھم ریکارڈ کی گئی۔ 
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 191.25 درھم رہی جس میں 15.25 درھم اضافہ دیکھنے میں آیا۔
18 قیراط کے ایک گرام سونے کی قمیت میں 14 درھم اضافہ ہوا جس کے بعد 164 درھم فی گرام کے حساب سے دستیاب رہا۔

شیئر: