Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار میں بند بچہ مسکراتا رہا

لندن۔۔۔۔کسی بھی والدین کیلئے وہ وقت بڑا کڑا ہوتا ہے جب ان کا کمسن بچہ کار میں بند ہوجائے اور کار کا دروازہ کسی بھی طرح نہ کھلے۔ایسا ہی ایک واقعہ برطانوی شہر کارن وال میں ہوا جہاں14ماہ کا ایک بچہ کار میں بند ہوگیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بچہ خوفزدہ نہیں ہوا بلکہ ہر وقت مسکراتا ہی رہا۔اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب فائر بریگیڈ حکام اسے بچانے کیلئے کار کے قریب پہنچے تو دیکھا بچہ بڑے آرام سے اسٹیرنگ وہیل پر بیٹھا مسکرا رہا ہے۔اس کی ماں خریداری کرکے واپس آئی تھی اور سامان ڈگی میں رکھ رہی تھی کہ بچے نے سینٹرل لاکنگ سسٹم کو فعال کردیا اور یوں وہ کار میں بند ہوگیا۔ماں نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز والوں کو طلب کرلیا۔ماں کا کہنا تھا کہ وہ آگ بجھانے والے عملے کے ارکان کو دیکھ کر مسکرایا تھا۔جب اسے کار سے باہر نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نے 2سکے اپنے منہ میں چھپائے ہوئے تھے۔

شیئر: