Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موسم غیر مستحکم، کئی علاقوں میں بارش کا امکان

 مکہ مکرمہ ریجن میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ منگل 15 نومبرسے سنیچر تک مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ بارش سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعرات تک موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن خصوصا مقدس شہر، طائف، الجموم، الکامل اور خلیص میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے‘۔
’مدینہ منورہ کی کمشنری ینبع، المھد، الحناکیہ، العلا، خیبر، العیص، وادی الفرع اور مدینہ شہر میں میں بھی بارش متوقع ہے‘۔ 
قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ ’سنیچر تک حائل، بقعا، الغزالہ اور الشنان سمیت ریجن کی بیشتر کمشنریوں نیز القصیم ریجن اور اس کی اکثر کمشنریوں، الشرقیہ ریجن اور حدود شمالیہ ریجن میں موسم غیر مستحکم رہے گا۔‘ 
’ تبوک ریجن، الجوف ریجن میں بارش کا سلسلہ کئی روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ّ
قومی مرکز کے مطابق’ سنیچر تک عسیر ریجن میں گرد آلود ہواؤں جبکہ جازان ، باحہ اور ریاض ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔

 

شیئر: