Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بارش کے موسم کا آغاز

’بارش کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا جس کے ساتھ موسم سردی مائل ہوجائے گا‘ (فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آج جمعرات سے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بارش کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا جس کے ساتھ موسم سردی مائل ہوجائے گا‘۔
’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، قصیم، باحہ، عسیر، جازان، الجوف، شمالی حدود، تبوک، مشرقی ریجن اور ریاض میں مختلف درجوں کی بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف یہی بات موسمیات اور ماحولیات کمیٹی نے کہی ہے جس نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’گھنے بادلوں کا رخ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی طرف ہے‘۔
ادھر محکمہ شہری دفاع نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’آج سے پیر تک بارشوں کا موسم ہوگا جس میں پر خطر مقامات سے دور رہا جائے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’وادیوں، سیلاب کی گزر گاہوں، گھاٹیوں اور نشیبی علاقے پر خطر مقامات ہیں‘۔
محکمہ موسمیات نے بھی اپنی روزانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ حائل اور قصیم میں آج بارش کی توقع ہے‘۔

شیئر: