الجوف میں چار شہری و غیر ملکی گداگر گرفتار
’مذکورہ افراد دکانوں اور ٹریفک سنگلوں پر گداگری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
الجوف پولیس نے محکمہ انسداد گداگری کے تعاون سے چار غیرملکی گداگروں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد دکانوں اور ٹریفک سنگلوں پر گداگری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مختلف ٹریفک سنگلز پر اردن کے ایک تارک وطن کو گرفتار کیا ہے جو دکانوں کے سامنے بھی گداگری کرتا تھا‘۔
’اسی طرح بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والا ایک صفائی کارکن پکڑا گیا ہے جو ٹریفک سنگل پر بلا واسطہ طریقے سے گداگری کر رہا تھا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’اسی طرح دکانوں کے سامنے گداگری میں ملوث دو سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیاہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گداگری کے انسداد کے لیے معاشرے کے مختلف طبقات سے تعاون کی اپیل ہے‘۔
’صدقہ و خیرات اور عطیات دینے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ اجازت یافتہ اداروں کی خدمات حاصل کریں‘۔
’راہ چلتے گداگروں کو عطیات نہ دیں کہ یہ حقیقت میں محتاج نہیں ہوتے بلکہ انہوں نے اسے پیشہ بنا رکھا ہے‘۔