جازان کے کورنیش میں دو لڑکیاں ڈوب کر ہلاک، تیسری کو بچا لیا گیا
جمعرات 17 نومبر 2022 11:06
’معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ لڑکیاں نشانات کو پار کرکے گہرے سمندر میں چلی گئیں تھیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ہلال احمر نے کہا ہے کہ جازان کے جنوبی کورنیش میں دو لڑکیاں سمندر میں ڈوب گئیں ہیں جبکہ تیسری کو بچالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ لڑکیاں سمندر میں تیرنے کے لیے گئی تھیں مگر گہرے پانی میں چلی گئیں۔
ہلال احمر اور سرحدی سیکیورٹی فورس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی تاہم امدادی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے دو لڑکیاں ڈوب چکی تھی۔
سرحدی سیکیورٹی فورس کے غوطہ خوروں نے تیسری لڑکی کوآخری وقت میں ڈوبنے سے بچالیا ہے۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ’جنوبی کورنیش میں تیرنے کی جگہ مختص ہے جبکہ گہرے سمندری تک جانے سے روکنے کے لیے نشانات لگے ہوئے ہیں‘۔
’معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ لڑکیاں نشانات کو پار کرکے گہرے سمندر میں چلی گئیں تھیں‘۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’بچائی جانے والی تیسری لڑکی کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دے کر جازان جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘۔