جمعرات 17 نومبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، ریال سمیت اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ
جمعرات 17 نومبر 2022 14:25
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
جمعرات 17 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور سعودی ریال کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر 26 پیسے اضافے کے بعد 222.67 روپے رہی۔
بدھ 16 نومبر کو امریکی ڈالر کی قیمت 222.41 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعرات کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 59.24، اماراتی درہم 60.62، کویتی دینار 723.51، عمانی ریال 578.35، بحرینی دینار 590.71 اور قطری ریال 60.73 روپے کا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 227.25 اور قیمت فروخت 229.5 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 62.6 اور قیمت فروخت 63.2 روپے رہی۔