Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی پارلیمنٹ چھٹی مرتبہ صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام

لبنان میں مئی سے نگران حکومت قائم ہے (فوٹو: اے ایف پی)
لبنان کی پارلیمنٹ گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والے سابق صدر مچل عون کی جگہ نیا صدر منتخب کرنے میں ناکام رہی ہے۔
لبنانی پارلیمان ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اس کے مخالفین کے درمیان تقسیم ہے۔ دونوں میں سے کسی کو بھی واضح اکثریت حاصل نہیں ہے۔
امریکہ کے قریب سمجھے جانے والے ممبر پارلیمنٹ مچل مواود کو 128 ممبران کی اسمبلی میں سے 43 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ لیکن حزب اللہ کے حمایتی ممبران نے 45 خالی ووٹ ڈال کر انہیں ہرا دیا۔
آزاد رکن اسمبلی مارک داو کا کہنا تھا کہ ’یہ مکمل طور پر ڈیڈ لاک ہے۔ ہم اگلے سال سے پہلے صدر منتخب نہیں کر سکتے۔‘
صدر کے انتخاب کے لیے منعقد کیے جانے والے اسمبلی چھ اجلاس میں حزب اللہ کی حمایت یافتہ جماعت واک آوٹ کر جاتی ہے۔
حزب اللہ کی اتحادی جماعت امل موومنٹ کے علی حسن خلیل نے کہا کہ ان کی جماعت نے یہ تکنیک اختیار کی ہے کیونکہ اراکین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیے بغیر صدر کو منتخب نہیں کیا جا سکتا۔
سابق صدر مچل عون کے 2016 میں انتخاب سے پہلے بھی اتفاق رائے پیدا کرنے میں دو برس میں 45 مرتبہ کوشش کی گئی۔ لبنان میں مئی سے نگران حکومت قائم ہے۔

شیئر: