Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دومتہ الجندل میں ٹرانسفارمر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

بجلی صارفین ٹرانسفارمر میں لگنے والی آگ کے باعث متاثر نہیں ہوئے( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں الجوف ریجن کے علاقے دومتہ الجندل میں ٹرانسفارمر میں جمعے کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق سعودی بجلی کمپنی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’الجوف ریجن کے دومتہ الجندل مقام پر ٹرانسفارمر میں محدود پیمانے پر آگ لگ گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ بجلی صارفین ٹرانسفارمر میں لگنے والی آگ کے باعث متاثر نہیں ہوئے۔ بجلی کی فراہمی کا سلسلہ برقرار رہا۔‘ 
سعودی بجلی کمپنی نے ٹرانسفارمر میں لگنے والی آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پانے پر شہری دفاع اور سعودی آرامکو کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

شیئر: