Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے  میں 16 ہزار 340 غیر قانونی تارکین گرفتار

’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 15 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 16 ہزار 340 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 10 نومبر سے16 نومبر 2022 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 9526 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’4335 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2479 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 520 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 36 فیصد یمنی، 62 فیصد  ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 24 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 15 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: