Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل کا صحرا سمندر کا منظر پیش کرنے لگا

’صحرا میں تا حد نگاہ پانی جمع ہے، گمان ہوتا ہے کہ ساحل سمندر کی سیر کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: محمد الطویل)
حائل میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے بعد صحرا سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قاع الاجفر صحرائی علاقے میں تا حد نگاہ پانی جمع ہے  جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ شاید ساحل سمندر کی سیر کر رہے ہیں۔
سعودی فوٹو گرافر محمد عثمان الطویل نے صحرا میں سمندر کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے سیر وسیاحت اور تفریح کا شوق رکھنے والوں کو کہا ہے کہ وہ ضروراس علاقے کی سیر کریں۔
دوسری طر ف محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ حائل سمیت مشرقی ریجن، شمالی حدود اور الجوف و مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور جازان میں مطلع ابر آلود ہوگا جس کے باعث درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔

 

شیئر: