سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں اسلامی مرکزی کونسل کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تھائی لینڈ کی اسلامی مرکزی کونسل کے سربراہ اور ان کے ساتھ شامل وفد نے عالم اسلام کی خدمت اورمسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے حوالےسے مملکت کے کردار کوسراہا۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يستقبل في مقر إقامته بالعاصمة التايلندية بانكوك أعضاء المجلس المركزي الإسلامي في تايلند.
#ولي_العهد_في_تايلند #واس pic.twitter.com/ggWciaIVqa— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 19, 2022
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے درست دینی معلومات کے فروغ اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پرمرکزی کونسل کے کردارکی تعریف کی۔
اس موقع پرسعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت اوررکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف ، وزیرنیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ،وزیرمملکت اوررکن کابینہ ڈاکٹرمساعد کے علاوہ تھائی لینڈ میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السحیبانی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے تھائی سینیٹ کے سپیکر بورن پٹ چون لاچی اورکونسل کے ارکان نے بھی ملاقات کی ہے۔
