سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو بینکاک میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم و وزیر دفاع سے باضابطہ ملاقات اور سرکاری مذاکرات کیے ہیں۔
سعودی عرب رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے ملاقات کے آغاز میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھائی لینڈ پہنچ گئےNode ID: 718666
-
’سعودی عرب، تھائی لینڈ اور ایپک ممالک کا سٹراٹیجک پارٹنر‘Node ID: 718911
سعودی ولی عہد اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے سرکاری مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں جدید انداز میں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ تھائی لینڈ کے دورے کی دوستانہ دعوت پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔ 9 ماہ قبل مملکت میں ہماری پہلی ملاقات ہوئی تھی۔
’دورہ سعودی عرب کے موقع پر طے پایا تھا کہ دونوں ملک متعدد شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اس سلسلے کا بڑا کام نمٹا لیا گیا ہے۔۔ توقع سے کہیں زیادہ بہتر شکل میں دونوں نے ایک دوسرے سے تعاون کیا۔ یہ اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ مملکت اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کے مواقع ہمارے تصور سے کہیں زیادہ ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’آج ہم توانائی، سیاحت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور زراعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے لیے کوشاں ہیں۔ ان شعبوں میں باہمی تعاون سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔‘
#صور_واس | سمو #ولي_العهد يلتقي رئيس وزراء #تايلند ويعقدان جلسة مباحثات رسمية.#ولي_العهد_في_تايلند#واس pic.twitter.com/aXF4WhsfSQ
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 18, 2022
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب پہلا عرب ملک ہے جس نے گزشتہ صدی کے پانچویں عشرے میں تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔ آج ہم دوطرفہ تعلقات کے نئے مرحلے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور مستقبل میں متعدد مواقع زیر بحث آئیں گے جن پر ہم آئندہ برس کام کریں گے‘
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ باہمی تعاون کا فائدہ دونوں ملکوں کے عوام اور معیشت کو ہوگا‘۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا اورشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ’ وہ سعودی عرب کے ساتھ تھائی لینڈ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلیے سعودی ولی عہد کے شانہ بشانہ چلیں گے‘۔
اس موقع پر دونوں رہنماوں کی موجود گی میں سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
سمو #ولي_العهد، ورئيس وزراء #تايلند يشهدان تبادل عدد من مذكرات التفاهم بين البلدين.#ولي_العهد_في_تايلند#واس pic.twitter.com/jDvwcyolJH
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 18, 2022
توانائی کے شعبے، سعودی تھائی رابطہ کونسل کے قیام، سیاحت، سرمایہ کاری کے فروغ اور انسداد بدعنونای کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
اس موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، وزیر نیشنل گارڈز شہزادہ عبداللہ بن بندر، شہزادہ سعود بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر تجارت و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی اور تھائی لینڈ میں متعین عبدالرحمن السحیبانی بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد کی تھائی لینڈ کے فرمانروا سے ملاقات
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو بینکاک میں تھائی لینڈ کے فرمانروا وجیرالونگ کورن سے ملاقات کی ہے۔
سمو #ولي_العهد يلتقي ملك مملكة #تايلند.#ولي_العهد_في_تايلند#واس pic.twitter.com/KKVkIayKqA
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 18, 2022