Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے حکومت کے خاتمے کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگایا: پرویز الٰہی

وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے کہا کہ راولپنڈی میں پنجاب حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے حملے اور حکومت کے خاتمے کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگایا۔
اتوار کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے کہا کہ راولپنڈی میں پنجاب حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جو حاصل کیا ہے وہ آئندہ دنوں میں واضح ہو جائے گا۔
’اب تو انہوں نے کہہ دیا کہ مارچ نہیں اب سارے راولپنڈی پہنچیں گے۔‘
عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ پر الزامات لگانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’آپ نے سنا ہی نہیں کہ انھوں نے کوئی الزام نہیں لگایا۔ انھوں نے کل ہی بیان دیا ہے کہ میرے پر حملہ ہو یا میری حکومت ختم کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔‘
وزیراعلٰی پنجاب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو کام نہیں آتا اور وہ بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔

شیئر: