Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان:مقامی کمپنی کے تحت سیمینار

کاروباری شخصیت امیر خان شیروانی نے مہمانوں کی جازان آمد پر شکریہ ادا کیا
جازان(جی ایس ایوب ) جازان کی معروف کمپنی نے مقامی ہوٹل میں سیمینار منعقد کیا جس میں پاکستانی ، ہندوستانی اور بنگلہ دیشی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ کمپنی کے عہدیدار ان طیب عزیز ، محمد اویس خان اور قمر اقبال نے کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جازان کی کاروباری شخصیت امیر خان شیروانی نے مہمانوں کی جازان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جازان سعودی عرب کا انتہائی اہم تجارتی مرکزہے۔ سیمینار میں وسیم غوری، طیب خان، شعیب جہانگیر، فیصل کرامت ، مشرف حسین، نواز مہر، محمد اقبال، ذیشان انصاری، آفاق بیگ، عمران صابر، فیض عالم، عاطف غوری، وقار عباسی، شہباز علی، عثمان چیمہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

شیئر: