کوئٹہ میں اپنے ہی تین سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو والدین نے معاف کردیا جس کے بعد عدالت نے اسے مقدمے سے بری کردیا۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ قیس خان نے رواں سال 27 ستمبر کو اپنے تین بھائیوں سیدال خان، زریان خان اور زرنگ خان کو کوئٹہ کے علاقے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔
قتل ہونے والے دو بھائی ملزم سے تین اورسات سال بڑے جبکہ ایک نو سال چھوٹا تھا۔ قاتل اورمقتولین چمن سے تعلق رکھنے والے معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے بیٹے تھے۔
مزید پڑھیں
-
پاک افغان چمن سرحد آٹھ دنوں بعد آمدورفت کے لیے دوبارہ بحالNode ID: 719486