سعودی عرب نے انڈونیشیا میں مغربی جاوا کے جزیرے پر زلزلے سے ہلاکتوں پر انڈونیشی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی اور سپورٹ کا اظہار کیا ہے۔
تباہ کن زلزلے میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مغربی جاوا کے گورنر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ’ زلزلے سے 160 افراد ہلاک اور 326 زخمی ہوئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے انڈونیشی حکومت اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزارت خارجہ نے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا میں سلامتی اور استحکام حاصل ہوگا۔