Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ نے ملکہ الزبتھ کی وفات پر تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے

سفارتخانے پہنچنے پر برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے خیر مقدم کیا۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر برائے خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے اتوار کو ریاض میں برطانوی سفارتخانے میں ملکہ برطانیہ الزبتھ کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق برطانوی سفارتخانے پہنچنے پر مملکت میں برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سعودی نائب وزیر برائے خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔
برطانیہ میں طویل ترین عرصے تک ملکہ رہنے والی الزبتھ دوم گزشتہ جمعرات کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔
الزبتھ دوم 70 سال تک برطانیہ کی ملکہ رہیں۔
ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت سکاٹ لینڈ میں واقع ان کے پسندیدہ بیلمورل محل سے ایڈنبرا پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ملکہ کا تابوت اتوار کو محل سے روانہ کیا گیا جو چھ گھنٹے بعد اینڈنبرا پہنچا۔
خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات باقاعدہ طور پر ویسٹ منسٹر ایبے میں 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
 شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے۔ ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شیئر: