Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے شہر آنیانگ کی فیکٹری میں آتشزدگی، 36 افراد ہلاک

سی سی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح تک 36 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی (فوٹو: اے ایف پی)
چین کے صوبے خنان کے شہر آنیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ آگ وینفینگ ڈسٹرکٹ میں ٹریڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ یا آنیانگ شہر میں واقع ’ہائی ٹیک زون‘ میں لگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے 63 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
مقامی وقت کے مطابق آگ پر رات 11 بجے تک مکمل طور قابو پا لیا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح تک 36 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی اور دو زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دو افراد لاپتہ ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا کہ پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

شیئر: