پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مملکت میں رہنے والوں کی خوشی میں برابر شریک ہے۔
منگل کی شب ایک ٹویٹ میں پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب نے آج فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف اپ سیٹ کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
جیت کا جشن، سعودی عرب میں بدھ کو عام تعطیل کا اعلانNode ID: 719976
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جیت پر کہا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سعودی بھائیوں اور بہنوں کی اس عظیم جیت پر خوشیاں میں برابر شریک ہیں۔‘
What a game of football it was! Saudi Arabia made history today by staging the biggest upset in FIFA World Cup thriller against Argentina. Heartiest congratulations to HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman. We share the happiness of our Saudi brothers & sisters on this great win.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2022