فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دکھایا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے میچ میں ارجنٹائن کی طرف سے پہلے گول لیونل میسی نے کیا لیکن اس کے بعد سعودی عرب کے نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے میچ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی جو میچ کے آخری لمحات تک برقرار رہی۔
سعودی عرب سے پہلا گول میچ کے 48 ویں منٹ میں صالح الشھری نے کیا جبکہ دوسرا گول محض پانچ منٹ بعد سالم الدوسیری نے کیا۔
ٹیم کی جیت پر پاکستان میں سعودی سفارتخانہ بھی خوشی سے نہال نظر آیا۔ ایک ٹویٹ میں سعودی سفارتخانے نے لکھا ’آج ہماری ٹیم کے راستے سے ہٹ جاؤ۔ سعودی عقاب آسمان میں اونچی پرواز کرتے ہیں۔‘
آج ہماری ٹیم کے راستے سے ہٹ جاؤ..
سعودی عقاب آسمان میں اونچی پرواز کرتے ہیں ..
ہیروز نے ہمیں شرف بخشا.. pic.twitter.com/aSnzZV16uK— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) November 22, 2022
مزید پڑھیں
-
قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے والے سعودی ’چاچا فٹبال‘Node ID: 719721
سعودی عرب کی ٹیم اس وقت فٹ بال کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں جبکہ ارجنٹائن دوسرے نمبر پر ہے۔
سعودی عرب کی جیت پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور کچھ صارفین اس اپ سیٹ پر حیران ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’سعودی عرب کا میسی کے خلاف جیتنا قدرت کا نظام ہے۔‘
Saudi Arab winning against Messi! Kudrat ka nizam
— Dr Coco (@mujhaycryaraha) November 22, 2022
ارجنٹائن کی ٹیم میچ کے دوران سعودی عرب کے خلاف دوسرا گول کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کرتی نظر آئی لیکن سعودی گول کیپر محمد الاویس گول پوسٹ کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوئے۔
پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ فیصان لاکھانی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’آج کے میچ کے اصل ہیرو سعودی گول کیپر محمد الاویس ہیں۔‘
Saudi Arabia beats Argentina 2-1. The real hero of today's game is Saudi goalkeeper Mohammed Al Owais.
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 22, 2022
سوشل میڈیا پر موجود افراد نہ صرف سعودی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے محظوظ ہوئے بلکہ عربی کمنٹری بھی انہیں نہایت پسند آئی۔
پاکستانی کوچ محمد یوسف نے بھی ایک ٹویٹ میں سعودی عرب کو جیت پر مبارکباد دی اور عربی کمنٹری کو بھی سراہا۔
What a great Commentary..What a goal..
Congratulations Saudi Arabia#ARGvsKSA pic.twitter.com/XTWypGff6z— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) November 22, 2022
سعودی وزیر برائے کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی گراؤنڈ میں بیٹھے اپنی ٹیم کی جیت پر خوشیاں مناتے ہوئے نظر آئے۔
#PICTURES: Minister of Sports Prince Abdulaziz Bin Turki Al-Faisal (@AbdulazizTF) expressing his happiness after #SaudiArabia's second goal #WorldcupQatar2022 @SaudiNT_EN pic.twitter.com/uywjUvzEZb
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) November 22, 2022
سعودی عرب میں یہ میچ شائقین نے سٹیڈیمز میں بڑی سکرینوں پر دیکھا اور جیت کے بعد جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔
أجواء الفرح والاحتفال في منطقة #فان_فيستيفال بمناسبة فوز منتخبنا في أول مبارياته بكأس العالم ضد الأرجنتين#موسم_الرياض pic.twitter.com/pVZloL6i8C
— الهيئة العامة للترفيه (@GEA_SA) November 22, 2022