وزیرمملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے بدھ کو ریاض میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ماحولیاتی اورموسمیاتی تحفظ کے حوالے سے مملکت کی کوششوں اوراقدامات کاجائزہ لیا گیا جس میں مشرق وسطی اورسعودی عرب گرین انیشیٹو شامل ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اورانسانی صحت پر اس کے منفی اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سلسلے میں سعودی عرب اورعالمی ادارہ صحت کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔